جشن تلنگانہ کا کل ہند مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ڈسمبر (راست) جناب اسلم فرشوری کنوینر، جشنِ تلنگانہ کے اطلاع کے بموجب12 ڈسمبر کو شام 6 بجے للت کلاتھورانم پبلک گارڈن نامپلی میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں جوہر کانپوری (اترپردیش) شبینہ ادیب ، نعیم اختر، عزم شاکری، نصرت مہدی (بھوپال) ، ڈاکٹر تابش مہدی (دہلی) ، ستیاما سنگھ صبا (رائے بریلی ، حامد بھساولی، صابر مصطفی ، الہ آبادی (مہاراشٹرا) سفیان قاضی (کھنڈوہ) نے اپنی آمد کی توثیق کردی ہے ۔ مشاعرے سے قبل تلنگانہ ریاست کے دس اضلاع کے اردو ، ہندی اور تلگو کے ادیبوں ، شاعروں اور علمی و سماجی خدمات سے وابستگی رکھنے والے اشخاص کو ایوارڈز پیش کئے جائیں گے ۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ حیدرآباد اور اضلاع کے چند منتخب مدعو شعراء بھی اپنا کلام پیش کریں گے ۔ اوراق اردو رائٹرز فورم حیدرآباد ان تقاریب کے معاون ہے۔ اس جشن تلنگانہ میں کل ہند مشاعرے میں داخلہ کی عام اجازت ہے۔