حیدرآباد 16 مارچ (تبارک نیوز) فرزندان جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام 22 مارچ کی شام جشن تلنگانہ و مشاعرہ منعقد ہوگا۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن اسمبلی مسٹر کے تارک راما راؤ، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اُردو اکیڈیمی آندھراپردیش، جناب خواجہ کمال الدین، جناب عبدالقادر فیصل رکن عاملہ جامعہ عثمانیہ مہمانان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے قیام کے لئے جدوجہد کرنے والے قائدین کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ مولانا آزاد اورینٹل ریسرچ سنٹر واقع باغ عامہ نامپلی میں منعقد شدنی جشن تلنگانہ میں علاقہ تلنگانہ کے مدعو شعراء کا کلام بھی پیش کریں گے۔