حیدرآباد 24 مئی (راست) تلنگانہ اُردو فورم کی جانب سے اُردو زبان کی ترقی اور اس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عرصہ دراز سے جدوجہد جاری ہے۔ مسرس محمد اعظم علی اور محمد زبیر علی کنوینر نے بتایا کہ 28 مئی کو 10 بجے دن ہوٹل شیزان اجنتہ گیٹ نزد نمائش میدان میں جشن اُردو کے ضمن ایک جلسہ منعقد ہوگا۔ جلسہ اُردو کا افتتاح الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کریں گے۔ جناب محمد اسمٰعیل الرب انصاری المعروف اُردو انصاری صدارت کریں گے۔ حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی و صدر جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کریں گے۔ محترمہ آمینہ سلطانہ کنوینر شعبہ خواتین اُردو فورم اور محمد مسعود کنوینر ورلڈ ہیومن رائٹس حیدرآباد نے محبان اُردو سے شرکت کی اپیل کی ہے۔