جسٹس گوپال کرشنا صارفین کمشنر کے نئے صدرنشین مقرر

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ٹیح گوپال کرشنا کو صارفین کی شکایت کے الزام سے متعلق کمیشن کے نئے صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ وہ پانچ سال یا اپنی عمر 67 سال ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے ۔

محکمہ سیول سپلائیز امور صارفین کے آج جاری اعلامیہ میں یہ اعلان کیا گیا ۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد جسٹس گوپال کرشنا کے تقرر کو منظوری دی ۔ جسٹس گوپال کرشنا 10 سال تک ریاستی ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔