نئی دہلی 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اعادہ کیا ہے کہ اتراکھنڈ ہائیکورٹ چیف جسٹس مسٹر کے ایم جوزف کو اپیکس کورٹ کے جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا کی زیرصدارت پانچ رکنی کلجیم نے اعادہ کیاکہ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کے رہنمایانہ خطوط کی تعمیل کرتے ہوئے جسٹس کے ایم جوزف کی مقررہ ترقی سے روگردانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کلجیم جس کی میٹنگ 16 جولائی کو ہوئی تھی ، طے کیا گیا کہ وی شنکر پرساد سی جے وائی کے نام دو تحریر کردہ خطوط کی روشنی میں قرارداد منظور کی گئی۔