جسٹس کرنن کی اسپتال سے پریڈنسی جیل ہاسپٹل کو منتقلی

کلکتہ30جون (سیاست ڈاٹ کام) توہین عدالت کے معاملے میں گرفتار کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس سی ایس کرنان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں سرکار اسپتال ایس ایس کے ایم سے پریڈنسی جیل کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ایس ایس کے ایم اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ جسٹس کرنان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔ہم نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم ان کی طبی نگرانی کی ضرورت ہے ۔