جسٹس پٹنائک کے ایک رکنی انکوائری پیانل کی تشکیل

نئی دہلی ۔ 25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج فاضل عدالت کے سابق جج جسٹس اے کے پٹنائک کا ایک رکنی پیانل تشکیل دیا جو چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو پھنسانے کیلئے سازش رچانے کے الزامات اور عدالت عظمیٰ کی بنچوں میں فکسنگ کے بھی الزامات کی انکوائری منعقد کی جاسکے ۔ عدالت نے سی بی آئی اور آئی بی کے ڈائرکٹرس کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس کمشنر سے کہا ہے کہ جسٹس ( ریٹائرڈ) پٹنائک سے جب کبھی انہیں تحقیقات کے دوران ضرورت پڑے اُن سے تعاون کرے ۔ تاہم عدالت نے یہ بھی کہا کہ انکوائری کا تعلق سی جے آئی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سے نہیں رہے گا ، جو عدالت کی ایک سابق ملازم نے عائد کئے ہیں ۔