حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : جسٹس وی رام سبرامنین نے کل حیدرآباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس سے قبل وہ مدراس ہائی کورٹ کے جج تھے ۔ کارگذار چیف جسٹس دلیپ بھوسلے نے جسٹس رام سبرامنین کو حلف دلایا ۔ ججس اور وکلاء برادری اس موقع پر موجود تھے ۔ ذمہ داری سنبھالنے کے فوری بعد جسٹس رام سبرامنین نے جسٹس آر کانتا راؤ کے ساتھ ایک مقدمہ کی سماعت کی ۔۔