جسٹس دتو کا بحیثیت چیف جسٹس حلف

نئی دہلی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ایچ لکشمی نارائنا سوامی دتو نے آج ملک کے 42 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ مختصر تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، نائب صدرنشین راجیہ سبھا پی جے کورین، مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، روی شنکر پرساد، ایم وینکیا نائیڈو، اننت کمار اور بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ کانگریس لیڈرس ابھیشیک سنگھوی اور راجیو شکلا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ جسٹس آر ایم لودھا کل مستعفی ہوئے۔ جسٹس دتو کی میعاد 14 ماہ ہوگی اور وہ 2 ڈسمبر 2015ء کو سبکدوش ہوں گے۔ جسٹس دتو 2G اسپیکٹرم اسکام تحقیقات کی نگران بینچ کے سربراہ ہیں۔