جسٹس بھوانی پرساد برقی ریگولیٹری کمیشن کے چیرمین مقرر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ، جسٹس جی بھوانی پرساد کو آندھرا پردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے اس ضمن میں سرکاری حکمنامہ جاری کردیا ۔ ان کی میعاد جائزہ لینے کی تاریخ سے پانچ سال یا پھر 65 سال کی عمر کو پہونچنے تک برقرار رہیگی ۔۔