نئی دہلی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مسٹر رام داس اٹھاولے نے آج مطالبہ کیا ہے کہ این جی ٹی چیرمین مسٹر جسٹس اے کے گوئل (ریٹائرڈ) کو ان کے عہدے سے برخواست کردیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ بنچ نے جس کے گوئل بھی ممبر ہے ایس ٹی اور ایس سی کے تحفظات کے ضمن میں غلط صادر کیا ہے ۔ اٹھاولے جو ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر بھی ہیں کہا کہ مسٹر گوئل کو این جی ٹی کے عہدہ سے برخواست کردینا چاہئیے ۔ جسٹس گوئل کو /6 جولائی کو این جی ٹی کے صدر کی حیثیت سے پانچ سال کیلئے مقرر کیا گیا تھا ۔