جسٹس ای اسمعیل کو کل مہاتما گاندھی پیس اینڈ ہارمونی ایوارڈکی پیشکشی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : جسٹس ای اسمعیل سابق رکن آندھرا پردیش حقوق انسانی کمیشن کو تلنگانہ سٹیزن کونسل نے مہاتما گاندھی پیس اینڈ ہارمونی ایوارڈ 2015 دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ 2 اکٹوبر کو ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ایم راج نارائن مدیراج صدر کونسل نے پریس نوٹ میں بتایا کہ جسٹس ای اسمعیل نے امن ، یکجہتی اور قومی یکتا کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔۔