جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے پر والدین گرفتار

بروانی ( مدھیہ پردیش ) ۔ 24 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : پولیس نے آج بتایا کہ ایک نابالغ لڑکی کے والدین کو ہراساں اور جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ۔ جب کہ 17 سالہ لڑکی نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی والدہ نرملا شرما اور والد سنجے شرما اسے ہراساں کرتے ہوئے سیکس ریاکٹ میں شامل ہونے کے لیے مجبور کررہے ہیں ۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج مسٹر یوگیندر سسودیا نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ والدین کو حراست میں لے کر شکایت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔۔