فضاء میں 200 فیٹ بلند لاوے کا فوارا
پاہوا (امریکہ) ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہوائی کے ضلع یوا آتش فشاں پہاڑ سے 31 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سائنسدانوں نے کہا کہ پہاڑ سے 200 فیٹ بلند (6 میٹر) فوارا فضاء میں اٹھ رہا ہے۔ بعض افراد کے بموجب 1700 افراد کا تخلیہ کروادیا گیا ہے اور وہ چند دنوں کے بعد اپنی قیامگاہوں کو واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔ ہوائی کے عہدیداروں کے بموجب ان افراد کے نام کا انکشاف نہیں کیا جائے گا۔ زہریلی گیس اور بھانپ آتش فشاں پہاڑ کے دہانے سے فوارا کی شکل میں خارج ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں پتھر پگل کر سیال ہوگئے ہیں اور ڈھلوان پر بہہ رہے ہیں۔ علاقہ کے حالات میں آفش فشانی بند ہونے کے بعد بھی تبدیلی آنے کی توقع کی جارہی ہے۔