واشنگٹن 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگلووف نے کہا ہے کہ امریکہ کے شمالی کوریا کے لئے خصوصی ایلچی اسٹیفن بیگن نے واشنگٹن، ڈی سی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے تخفیف اسلحہ کے عمل میں روس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔مسٹر مورگلووف نے جمعہ کو کہا،’’آج مسٹر بیگن نے مذاکرات کے اختتام پر تصدیق کی کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے تخفیف اسلحہ میں روس کا اہم کردار کو قبول کرتا ہے ۔ امریکہ روس کے اس کردار کا احترام کرتا ہے ‘‘۔
تارکین وطن قانونی طور پر امریکہ آئیں، ٹرمپ کی خواہش
واشنگٹن 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ قانونی طور پر امریکہ آئیں ، غیرقانونی طور پر نہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کا دفاع اُن کی اولین ترجیح ہے۔