جزیرہ فریسئین

یہ جزیرہ جرمنی کے شمالی سمندر میں واقع ہے ۔ یہ ایک انتہائی منفرد جزیرہ ہے کیونکہ یہ جزیرہ اپنی شکل بدلتا رہتا ہے ۔ یہاں ریت کے ٹیلے بنے ہوئے ہیں جن کی شکلوں اور محل وقوع میں تبدیلی آتی رہتی ہے ۔ یہ ٹیلے گھاس سے ڈھکے ہوئے ہیں جبکہ یہاں مختلف اقسام کے پرندے بھی بیٹھے رہتے ہیں ۔ 2013 ء میں ریت کے ٹیلے Norderoogsand کی اونچائی 11.5 فٹ تک جا پہنچی تھی جسے نئے جزیرے کا اعزاز حاصل ہوا ۔