جزوی طور پر ملتوی شدہ ٹرین خدمات دوبارہ بحال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ڈچپلی اور نظام آباد اسٹیشنوں کے مابین ٹریک کی بہتری کے کاموں کی بناء کاچی گوڑہ ، نظام آباد سیکشن پر قبل ازیں جزوی طور پر منسوخ شدہ ٹرین خدمات 30 جنوری سے بحال ہورہی ہیں ۔ ٹرین نمبر 57562 منماڑ ۔ کاچی گوڑہ پاسنجر 30 جنوری سے معمول پر چلنے کے لیے بحال ہوئی ہے اور ٹرین نمبر 57561 کاچی گوڑہ ۔ منماڑ پاسنجر 31 جنوری سے معمول پر چلنے کے لیے بحال ہے ۔۔