فوجی کارروائیوں میں بھاری اسلحہ گولہ بارود اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال
جزان ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے مملکت کے صوبے جازان کے مقابل علاقے میں کم از کم 40 حوثی باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں فوج کو سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔چند روز سے سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر حوثی اور معزول صدر کی ملیشیاؤں کے عناصر کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ سعودی فوج نے باغیوں کو داخل ہونے کے لیے دانستہ طور پر مہلت دی تا کہ بعد ازاں ان کے مجمعوں کو تباہ کر دیا جائے۔ تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں سعودی توپ خانوں اور براہ راست ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سعودی راکٹ لانچروں نے یمن کے صوبے صعدہ کی سرحد پر چھپ جانے والے حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔وجی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اس کارروائی میں مسلح ملیشیاؤں کے کم از کم 40 ارکان مارے گئے جب کہ ان کی متعدد عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔