جزائر نکوبار اوسط شدت کے زلزلہ سے دہل گئے

پورٹ بلیر۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلہ سے جزائر انڈومان و نکوبار آج دہل کر رہ گئے۔ اس زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ شام 5 بجے جزائر انڈومان و نکوبارمیں اوسط شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے بموجب زلزلہ کا مبدا تقریباً 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں شمالی ارض البلد 8.6 اور طول البلد 92.4 درجہ مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ زلزلہ اس علاقہ کے دیگر جزائر میں بھی محسوس کیا گیا۔

 

مسلم خواتین تنظیمیں طلاق ثلاثہ کے بعد کثیر زوجگی پر امتناع کی خواہاں
نئی دہلی ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ مخالف بل کی منظوری کے بعد ہندوستان کی مسلم خواتین کثیر زوجگی پر امتناع کی خواہش کررہی ہوں۔ ان خواتین میں وہ تمام شامل ہیں جنہوں نے قدیم رواج کے خلاف سپریم کورٹ میں جنگ کی تھی۔