برلن۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) تمام جرمن پروازوں میں کاک پٹ میں ہر وقت دو افراد کی موجودگی کا ضابطہ لاگو کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان جمعے کے روز جرمن ایوی ایشن ایسوسی ایشن BDL نے کیا ہے۔ اس سے قبل متعدد دیگر یورپی ممالک بھی ایسے ہی ضوابط کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ اعلان جرمن ونگز کے طیارے کی تباہی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس میں پائلٹ کے کاک پٹ سے باہر نکلنے کے بعد معاون پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ بند کر دیا تھا اور جہاز کو فرانسیسی ایلپس پہاڑی سلسلے سے ٹکرا کر تباہ کر دیا تھا۔ اس واقعے میں جہاز میں سوار تمام 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔