جرمن میں دولت اسلامیہ گروپ کا مشتبہ رکن گرفتار

برلن ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکام نے آج ایک 25 سالہ شامی شہری کو دولت اسلامیہ جیسے دہشت گرد گروپ کا مشتبہ رکن ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء وفاقی پراسیکیوٹرس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نوجوان کا پورا نام نہیں بتایا گیا ہے بلکہ صرف فیصل اے ایچ بتایا گیا ہے۔ اسے چہارشنبہ کے روز شام کے جنوب مغربی شہر تیوبنجن سے گرفتار کیا گیا۔ پراسیکیوٹرس نے بتایاکہ 2013ء میں فیصل نے ایک عسکریت پسند گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس نے شامی حکومت کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا تھا اور یہ عسکریت پسند گروپ بعدازاں دولت اسلامیہ میں ضم ہوگیا تھا۔ فیصل 2014ء میں شام سے جرمنی منتقل ہوگیا تھا۔