جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور

برلن۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمن فوج ترک فوجی اڈے انجِرلِک سے اپنے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹورناڈو اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو بھی ممکنہ طور پر اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جرمن ہفت روزہ جریدے ‘ڈیئر اشپیگل’ کے مطابق اس صورت میں فضا سے جاسوسی کی سرگرمیاں دو ماہ کے لیے منقطع کرنا پڑیں گی۔