جرمن بیکری کیس : اپیل کی سماعت سے بنچ کا انکار

ممبئی 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج کہا کہ وہ پونے کی جرمن بیکری بم دھماکہ کیس میں انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکن حمایت بیگ کو پھانسی کی سزا کی توثیق کی سماعت کیلئے تیار نہیں ہے ۔ آج جب یہ معاملہ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس پی ڈی کوڈے کی بنچ پر پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر سماعت جسٹس این ایچ پاٹل کو کرنی چاہئے جہاں پہلے بھی سماعت ہوچکی ہے ۔ سزائے موت کی توثیق کے علاوہ عدالت میں ملزم حمایت بیگ کی اس درخواست کی بھی سماعت ہوگی جس میں انہوں نے انہیں خاطی قرار دئے جانے کے خلاف اپیل کی ہے ۔