جرمنی کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کونسٹینس۔ 30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے شہر کونسٹینس کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد مارے گئے ہیں جب کہ تین شدید زخمی ہیں۔اتوار کو صبح ساڑھے چار بجے ایک شخص نے کلب میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو مار ڈالا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں بندوق بردار کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور وہ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔عینی شاہدین نے مقامی چینل ایس ڈبلیو آر کو بتایا کہ ایک چوکیدار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور اسے گولی لگی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کلب میں موجود لوگوں نے بھاگ کر یا چھپ کر جان بچائی۔پولیس اور استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں خصوصی کمانڈو فورس اور ایک پولیس ہیلی کاپٹر بھیج دیا گیا ہے، اور فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا حملہ آور کا کوئی ساتھی بھی تھا یا نہیں۔حملے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔