جرمنی کے شہر زاربرْوکن میں فائرنگ ،2افراد ہلاک

برلن ۔ 20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے شہر زاربرْوکن میں فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ معتدد افراد زخمی بھی ہیں۔ جنوب مغربی شہر زاربرْوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اْس کی زد میں آکرافراد ہلاک گئے۔زاربرْوکن کے ایک مقامی ریڈیو کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکرمعتدد افراد زخمی ہوئے ہیںجبکہ اس واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم پولیس ابھی ابتدائی تفتیش میں مصروف ہے۔