فرانک فرڈ ۔27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے اعلیٰ سطحی قائدین امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کی وجہ سے کاروبار کے شعبہ میں دلچسپی لینے سے گریز کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے امریکہ کے تمام چھوٹے بینکوں کے کاروبار پر منفی اثر مرتب ہوا ہے ۔ امریکہ نے قطعی آخری مہلت کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ایران کے ساتھ اُس کے نیوکلئیرہتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سہ اس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرلینے کی تمام ممالک سے خواہش کی ہے ۔ بین الاقوامی مسابقتی مرکز جس کی بنیاد چھ کوآپریٹیو سیونگس نے رکھی تھی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔