برلن، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی مخلوط حکومت کی اتحادی پارٹی جرمنی کے سوشل ڈیموکریٹ کا پناہ گزینوں کی واپسی کے بارے میں دیگر جماعتوں سے اتفاق ہوگیا ہے ۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ آندریا ناہلیس نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ منتقلی مراکز نہیں بنائے جائیں گے ۔ اتحادمیں شامل تمام جماعتیں موجودہ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق دیگر یورپی ممالک میں رجسٹرڈ کروانے والے پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل کو تیز کرنے پر متفق ہوگئی ہیں لیکن جرمنی کی طرف سے کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی۔پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی تجویز پیش کرنے والے جرمنی کے وزیر داخلہ ہوسرٹ سیہوفیرے نے کہا کہ وہ معاہدے سے بہت خوش ہیں ۔ مسٹر سیھوفیرے کے اس قدم کے بعد، جرمن کی اتحادی حکومت پر بحران کا بادل چھٹ گیا ہے ۔