جرمنی میں پناہ گزینوں پر ایک دن میں 10 حملے

برلن، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں گزشتہ سال ایک دن میں پناہ گزینوں پر 10 بار حملے ہوئے ہیں۔جرمنی کی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کُل 560 افراد زخمی ہوئے جن میں 43 بچے تھے ۔حملوں میں سے تقریباً ایک ہزار حملے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر کئے گئے جبکہ تقریباً تین چوتھائی حملوں میں انہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تشدد زدہ ممالک سے جان بچا کر آنے والے لوگوں کے لئے جرمنی کی سرحدیں کھول دی تھیں۔ ان کے اس فیصلے کے بعد ملک میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔ جرمنی پناہ گزینوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں کافی پیچھے چل رہا ہے ۔