جرمنی میں طیارہ حادثہ

برلن۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی کے شہر بریمن میں ایک چھوٹا طیارہ ویر ہاؤز سے ٹکراکر تباہ ہو گیا۔ حادثہ میں اموات کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس ترجمان ڈیرک سمرنگ نے کہا کہ یہ طیارہ شہر کے ایرپورٹ کے قریب دوپہر کے کھانے کے وقت گرکر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ ایک ویر ہاؤز سے ٹکراگیا، جہاں موٹر گاڑیوں کے ٹائروں کا ذخیرہ تھا۔ طیارہ میں کتنے افراد سوار تھے، اس کا علم نہیں ہوسکا۔