برلن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے پناہ گزین جو جرمنی میں مقیم ہیں، فیس بک کے خلاف کوئی مقدمہ دائر نہیں کریں گے کیونکہ ایک عدالت میں اس اپیل کو مسترد کیا جاچکا ہیکہ کمپنی کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کے جرائم کی تائید کرتی ہے۔ قانون داں چاند جوجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں جو انس مودامانی کی پیروی کررہا تھا، کہا گیا ہیکہ مودامانی کے بموجب وہ صرف جرمن زبان کے امتحانات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ چلانے کی کارروائی شام میں اور اس کے خاندان اور جرمنی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔ مودامانی ان کئی پناہ طلب کرنے والوں میں سے ایک ہے جنہوں نے چانسلر جرمنی انجیلا مرکل کے ساتھ سیلفی لی تھی جبکہ وہ 2015ء میں پناہ گزینوں کے بحران کے دوران پناہ گزین کیمپ کا دورہ کررہی تھیں۔ ان کی یہ تصویر فیس بک پر شائع کی گئی ہے اور تبصرہ میں کہا گیا ہیکہ فیس بک شامی پناہ گزینوں کے جرائم کی تائید کرتی ہے۔