برلن ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکام نے کہا ہیکہ اس ملک میں ایک یا متعدد حملوں میں استعمال کے ارادے گاڑیاں خریدنے کے مقصد سے جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے 180,000 یورو 19,000) امریکی ڈالر) طلب کرنے کے شبہ پر ایک شامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 38 سالہ شامی شہری جو اواخر 2014ء کے دوران پناہ گزین کی حیثیت سے جرمنی پہنچا تھا، اس کو فرانسیسی سرحد کے قریب جرمن علاقہ ساربر چکن میں ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا گیا۔ اس پر قتل کے مقصد سے رقم جمع کرنے کا الزام ہے۔ جرمن حکام نے اس کے ٹیلی گرام کو روکتے ہوئے اس سازش کا پتہ چلایا جس کے ذریعہ وہ شام میں ایک ایسے شخص سے جس کو وہ چاہتا تھا جرمن میں دہشت گرد حملے کیلئے آئی ایس سے رقم لینے کی خواہش کیا تھا۔