جرمنی میں داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

برلن۔یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن پولس نے آج برلن میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ( داعش) سے تعلق رکھنے اور تربیت حاصل کرنے کیلئے مشرق وسطی جانے کا منصوبہ کرنے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولس کے ترجمان نے آج بتایا کہ ’’ہم نے دہشت گردانہ سرگرمی اور عسکری تربیت کے لیے مشرق وسطی جانے کا منصوبہ بنانے والے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ تاہم ان کے پاس جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کے کوئی ٹھوس منصوبے کا اشارہ نہیں ملا ہے ‘‘۔  پولس کے ترجمان نے مشتبہ افراد کے پس منظر کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ، تاہم، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولس نے موئبٹ میں واقع مسجد میں چھاپہ مارا تھا۔ بیلڈ اخبار کے مطابق ان تینوں مشتبہ افراد کا شام اور عراق میں داعش کے ارکان کے ساتھ قریبی تعلق ہے ۔