برلن ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں حماس کی مدد کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ چہارشنبہ کو ایک اسلامی نیٹ ورک سے منسلک 90 مقامات کی تلاش لی گئی ۔ اس نیٹ ورک کو ڈبلیو ۔ ڈبلیو آر ہیلپ اور انصار انٹرنیشنل نامی تنظیمیں چلاتی ہیں ۔ جرمنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ نیٹ ورک حماس کی مالی امداد کرنے کے علاوہ اس کی تشہیر و اشاعت میں بھی تعاون کیا کرتا ہے ۔ یوروپی یونین نے 2001 ء میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا ۔ حرکت المجاہدین اسلامیہ (حماس) الفتح میں اختلافات پیدا ہوجانے کے بعد جبکہ غزہ پٹی میں حماس کو انتخابی برتری اور محمود عباس کی تنظیم الفتح کو رملہ میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد اس سے علحدہ ہوجانے والا گروپ ہے جو اسرائیل کے خاتمہ تک اس سے جہاد کا حامی ہے جبکہ الفتح اسرائیل سے بقائے باہم کا قائل ہے ۔