جرمنی میں انتہا پسند دائیں بازو کا سڑکوں پر احتجاج

برلن ۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزاروں انتہا پسند دائیں بازو کے حامی احتجاجی مظاہرہ میں سڑکوں پر آگئے ۔یہ افراد مخالف نسل پرستی مہم کے خلاف اور بائیں بازو کے ارکان کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے امکان ہے کہ کل بھی برلن کی تمام سڑکیں آمد و رفت کیلئے بندرہیں گی ۔ ٹکنالوجی کے مداحوں نے کل برلن میں احتجاجی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ لوگ تارکین وطن کی مخالفت ‘ مسلمانوں کی مخالفت میں احتجاجی جلوس نکالنے کی تیاریاں کررہے ہیں لیکن اے ایف ڈی ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ مخالف افراد جرمن میں نئے تشدد کا آغاز کریں گے ۔