جرمانہ سے بچنے بینک کھاتے میں اقل ترین رقم رکھنا ضروری

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک نے جرمانہ سے بچنے کیلئے اقل ترین رقم بینک کھاتے میں رکھنا ضروری ہے بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ ایس بی آئی میں اقل ترین رقم 1000 تا 3000 ہزار روپئے ، ایچ ڈی ایف سی بینک میں 10,000 روپئے، آئی سی آئی سی آئی بینک میں 10,000 روپئے اقل ترین رقم ہے۔ اقل ترین رقم بینک کھاتہ میں نہ ہونے پر 100 تا 400 روپئے تک جرمانہ ممکن ہے ۔