جرائم کی شرح میں کمی ہوئی : وی کے سنگھ

حیدرآباد /23 مارچ ( این ایس ایس ) محکمہ جیل کے ڈی جی وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ جرائم کا ارتکاب کرکے جیلوں کو آنے والے افراد کی کونسلنگ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ریاست کے جیل ڈپارٹمنٹ میں اصلاحات لائی گئیں جس کے بعد قیدیوں میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں اصلاحات سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ۔