جد ہ میں سیاست کی اسلامی کیلی گرافی نمائش

میر مظفر علی ذکی جنرل سکریٹری سعودی انڈین بزنس نٹ ورک( ایس ائی بی این)نے ایچ ای محمد نور رحمن شیخ کونسل جنرل انڈین متعین جدہ سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں تبادلے خیال کیا۔ اور سیاست کی جانب سے اسلامی کیلی گرافی کا ایک نمونہ بھی انہیں پیش کیا

۔مجوزہ نمائش میں کیلی گرافی کی سینکڑوں کو نمونہ رکھے جانے کی توقع ہے جس میں ممتاز ارٹسٹ جناب نعیم صابری‘ اور فہیم صابری کی کیلی گرافی کے علاوہ جناب لطیف فاروقی کی کیلی گرافی کینویس پیٹنگ’ بشمول نصیر سلطان کی ایمبرائیڈری اور جناب محمد مظہر الدین کے لکڑی پر قرآنی آیتوں کی تحریری کے نمونہ بھی شامل رہیں گے

۔فن خطاطی کافی مقبولیت کا حامل فن ہے۔فن خطاطی کا دوبارہ احیاء عمل میں لانے کے خیال سے متواتر روزگار کی فراہمی کے لئے مددگار ثابت ہورہا ہے۔

پسماندہ علاقوں اور بستوں میں رہنے والی خواتین کو فن خطاطی کے جدید طور طریقوں کی تربیت کے ذریعہ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔