جدہ۔30۔جنوری(ای میل) کڈس زون آرٹ اینڈ کلچرل اکیڈیمی جدہ کے زیر اہتمام ہندوستانی کونسلیٹ نے طلبہ کیلئے کلے ماڈلنگ ، ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اکیڈیمی کے بانی اور صدر رشید عثمانی نے بتایا کہ 7 تا 15 سال کے بچوں کیلئے یہ مقابلے یوم تلنگانہ کے موقع پر منعقد کئے گئے۔ اکیڈیمی نے یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں 27 جنوری کو اسٹار ریسٹورینٹ عزیزیہ میں ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا ۔ جدہ کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لیا۔ امیدواروں کو پینٹنگ کی تکمیل کیلئے 60 منٹ کا وقت دیا گیا تھا ۔ اس مدت میں کئی طلبہ نے بہترین پینٹنگ کے نمونے تیار کئے۔ پرندوں ، جانوروں اور میوہ جات کے کلے ماڈل بنائے گئے ۔ مقابلوں کا مشاہدہ کرنے والوں نے طلبہ کی کوششوں کو بھرپور سراہا۔ تاریخی چارمینار اور قومی پرچم کی دلکش پینٹنگ عوام کی توجہ کا مرکز رہی۔ اکیڈیمی کے صدر رشید عثمانی نے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فہیم انصاری اور محمد حسان نے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ اکیڈیمی آنے والے دنوں میں جدہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہے۔