جدہ میں سکیورٹی آپریشن ، 2 دہشت گردوں نے خود کو اُڑا دیا

جدہ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جدہ شہر کے ایک ریسٹ ہاؤس میں چھپے ہوئے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنانہ کے لئے کیا جانے والا سکیورٹی آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جدہ کے مشرقی علاقے الحرازات میں ایک رہسٹ ہاؤس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔علاقے سے قریبی رہائش پذیر آبادی کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ بعض دہشت گرد عناصر نے ریسٹ ہاؤس کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔