کوزی کوڈ 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کے جدہ سے آرہے مسافرین اُس وقت بال بال بچ گئے جب طیارہ کا پچھلا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ پڑا۔ یہ حادثہ کریپور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پیش آیا۔ ایرانڈیا کے عہدیدار نے بتایا کہ تمام 369 مسافرین اور ارکان عملہ محفوظ ہیں۔ طیارہ نے 8.30 بجے صبح بحفاظت لینڈنگ کی۔ جدہ ۔ کالی کٹ AI962 طیارہ کو حادثہ رن وے کے ٹرننگ پیاڈ پر پیش آیا۔ یہی طیارہ رات میں پروگرام کے مطابق جدہ واپس ہونے والا تھا۔