حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) حیدرآباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا نے کہا ہے کہ جوں کی ناکافی تعداد کے سبب عدالتی کارکردگی متاثر ہورہی ہے چنانچہ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیوں کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کی 26 فیصد آبادی عدالتوں سے رجوع ہورہی ہے جس کے پیش نظر کام میں اضافہ ہوا ہے۔