جب روک دیئے گئے،اب آئے نہیں۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دورہ سرسلہ منسوخ

سرسلہ۔/5اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج اپنا دورہ سرسلہ منسوخ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ آج وہ سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹریٹ آفس کے لئے عمارتوں کا معائنہ کرنے والے تھے۔ لیکن عین وقت ریاستی وزیر اپنا دورہ سرسلہ منسوخ کرتے ہوئے ڈیویژن کے تمام منڈلوں کے پارٹی قائدین کو حیدرآباد طلب کرتے ہوئے ان سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔ امید ہے کہ اندرون دو یوم وہ سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹریٹ آفس کیلئے عمارت کا انتخاب کریں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سرسلہ کو ضلع نہ بنائنے کے خلاف عوام نے گمبھی راؤ پیٹ سے ہی کے ٹی آر کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں سرسلہ میں داخل نہیں ہونے دیا تھا اور ان کے دورہ سرسلہ کو ناکام بنادیاگیا تھا۔

 

سرسلہ کلکٹریٹ کیلئے
عمارتوں کا معائنہ
سرسلہ۔/5اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سرسلہ کو ضلع بنائے جانے کے اعلان کے بعد کلکٹریٹ کیلئے عمارتوں کا معائنہ کیا گیا۔ آر ڈی او سرسلہ شیوا پرساد انچارج تحصیلدار گنگیا کے ہمراہ انٹے شاپ بیڑی کمپنی کی عمارت کے علاوہ سرسلہ ٹاؤن کلب، سرسلہ جونیر کالج کی عمارتوں کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی رپورٹ کلکٹر کریم نگر کو روانہ کی گئی۔
اس موقع پر آر ڈی او شیوا پرساد نے کہا کہ اندون دو یوم ریاستی وزیر تارک راما راؤ، ضلع کلکٹر نیتو پرساد بھی سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے ان عمارتوں کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں کسی ایک عمارت کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے اس کو بحیثیت کلکٹریٹ سرسلہ قائم کیا جائے گا۔