جبل پور 23 مار چ(سیاست ڈاٹ کام) 142 سالہ قدیم چرچ کو ہندو تنظیموں نے پھر ایک بار نشانہ بنایا ہے ۔ اس سے پہلے 2008 میں بھی اس چرچ پر حملہ کیا گیا تھا ۔ سینٹ پیٹر اور پال کتھیڈرل کے احاطہ کو جمعہ کی شب حملہ کا نشانہ بنایا گیا ۔ کنٹونمنٹ علاقہ میں واقع کتھیڈرل کے کئی حصوں کو 12 ستمبر 2008 کو نذر آتش کیا گیا تھا لیکن اب تک بھی حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کی جاسکی ۔ اس حملہ کے سلسلہ میں سمیر کلکرنی نامی ایک شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی تھی لیکن عدالت نے بعدازاں اسے بری کردیا۔