جبری وصولی کیس ‘ تاجر گرفتار ، چھوٹا شکیل بھی ملزم

ممبئی 28 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھانے پولیس نے جبری وصولی کیس میں ایک 54 سالہ تاجر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ کیس داود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے خلاف درج کردہ ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس کیس میں داود ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔