جبری طور پر برقعہ پہنانا جرم تصور کیا جائے گا : چین

بیجنگ ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ژنجیانگ صوبہ میں برقعہ کے استعمال پر امتناع عائد کرنے کے بعد اب اپنے فوجداری قانون میں بھی ترمیم کرتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا ہیکہ کسی بھی خاتون کو برقعہ پہننے پر مجبور کرنا یا انہیں جبری طور پر برقعہ پہنانا (جو چین کی نظر میں دہشت گردوں کا لباس ہے) جرم سے تعبیر کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ ژنجیانگ میں ایغور مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ سپریم پیوپلز پراکیوریٹوریٹ (SPP) اور سپریم پیوپلز کورٹ کی جانب سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا۔