جبری تبدیلی مذہب پر پاکستانی ہندوؤں کی برہمی

کراچی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ہندو اقلیت ’’جبری تبدیلی مذہب‘‘ کے واقعات پر برہم ہے جیسا کہ اس برادری کے قائدین کا کہنا ہے کہ چھ سال تک کی کم سن لڑکیوں کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ’’کیا آپ قبول کرسکتے ہو کہ آپ کی بیٹیوں کو جبری طور پر ہندو آدمیوں سے بیاہ دیا جائے؟‘‘ یہ الفاظ راج کمار کے ہیں، جس کی بھتیجی رنکی کماری کو مبینہ طور پر تبدیلی مذہب پر مجبور کرکے 2012ء میں ایک مسلم شخص سے شادی کرائی گئی۔ رنکی کا معاملہ شہ سرخیوں میں رہا اور سپریم کورٹ نے تک اس کا نوٹ لیا تھا۔