الہ آباد ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کا ایک جاگور لڑاکا طیارہ آج صبح اس ضلع کے چاکاعلاقہ میں تربیتی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا لیکن دونوں پائلیٹس بحفاظت نیچے اُتر آئے ۔ یہ رواں سال اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔ آئی اے ایف اور پولیس نے بتایا کہ یہ طیارہ صبح 7:25 بجے فضائیہ کے سنٹرل ایرکمانڈ واقع بمراولی سے روانہ ہوا اور 8:47 بجے ایک سنسان کھیت میں جاگرا جو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ویئر ہاؤس واقع چاکا کے قریب کا علاقہ ہے ۔ اس واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ کسی کو بھی اس حادثہ میں نقصان نہیں ہوا ۔