جاپان کے 50 فیصد ووٹرز آبے حکومت سے نالاں: سروے

ٹوکیو ،2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے 50 فیصد ووٹرز وزیر اعظم شنزو آبے انتظامیہ سے نالاں ہیں۔ جاپانی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے میں اس کا دعوی کیا گیا ہے ۔ایک اسکول کو سرکاری زمین الاٹ کرنے میں ترجیح دینے کے الزامات سے گھرے آبے حکومت کے خلاف ووٹروں کے موقف میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ ‘ یومری’ اخبار کی جانب سے کل جاری کئے گئے تازہ سروے کے مطابق آبے حکومت کے خلاف ووٹروں کا تناسب کی فیصد مارچ کے آغاز کے مقابلے میں بڑھ کر 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔اس سے قبل ‘کیوڈو خبررساں ایجنسی’ کی جانب سے گذشتہ اتوار کو جاری سروے میں دکھایا گیا تھا کہ 47.5 فیصد ووٹر آبے کابینہ کو ناپسند کرتے ہیں۔ سروے کے مطابق آبے کابینہ کی حمایت میں ہلکا اضافہ دکھاتے ہوئے اسے 42.4 فیصد بتایا گیا ہے جبکہ’ یومری’ کے سروے 6 فیصد کی کمی کے ساتھ اسے 42 فیصد دکھایا گیا ہے ۔دونوں سروے گزشتہ 31 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان ہوئے ہیں۔