جاپان کے چھوٹے طیارہ کو حادثہ 4 افراد ہلاک

ٹوکیو ۔ 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چار افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ ایک سیسنا طیارہ ایک برف پوش پہاڑ پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ واحد انجن کا طیارہ تھا جس میں چار افراد سوار تھے ۔ مبینہ طور پر حادثہ جاپان کے شمالی آلپس میں پیش آیا ۔ پولیس کو ایک ہنگامی ٹیلی فون کال وصول ہوا تھا جس میں مہلوک چار افراد میں سے ایک نے جو اس وقت تک زندہ تھاحادثہ کی اطلاع دی تھی ۔ طیارہ میں سوار چاروں افراد کی عمریں 21 تا 57سال تھیں۔ دو افراد بشمول کیپٹن ہنوز بے ہوش ہیں ۔ حادثہ کے وقت باقی دو افراد ہوش میں تھے ۔ ناخوشگوار موسم کی وجہ سے بچاؤ کارروائی میں رکاوٹ پیش آرہی ہیں ۔