جاپان کے شمالی علاقہ میں زلزلہ کا جھٹکا ،کوئی نقصان نہیں

ٹوکیو ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کا شمالی جزیرہ ہوکائیڈو زلزلہ کے شدید جھٹکے سے دہل گیا جبکہ گذشتہ ماہ یہاں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ دریں اثناء جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.3 نوٹ کی گئی جس کا مبدا جنوبی ہوکائیڈو سے قریب واقع انشوما نامی علاقہ میں تھا۔ اب تک کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ زخمی ہونے والوں اور مالی نقصان کے بارے میں بھی کچھ بتایا نہیں گیا ہے لیکن انسوما میں لوگ زیادہ گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ گذشتہ ماہ آئے زلزلہ کی شدت 6.7 تھی جس میں زمین کھسکنے کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔